ملک بھر میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کی ابتدا آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگی جو آج شام 7 بجے شروع ہوگا، جسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے بھی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں، میچ سے قبل ٹیموں کی پریکٹس ایونٹ کے شاندار آغاز کی عکاس ہے۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا کھیل مضبوط ہوگا اور کھلاڑی جلد ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کھیلیں گے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کھیل کی تیاری اچھی کی ہے اور پی ایس ایل کا پہلا مقابلہ سنسنی خیز بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیموں کی شمولیت ہوگی، اور 44 میچز صرف 2 شہروں، لاہور اور کراچی میں 39 دنوں کے دوران کسی بھی تماشائی کی حاضری کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ لاہور قذافی سٹیڈیم 22 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی کم و بیش اتنے ہی میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں حصہ لینے والی حیدر آباد اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے علاوہ دیگر ٹیموں کی تیاری بھی جاری ہے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹریننگ سیشن اور پریکٹس میچ کھیلے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








