کراچی: محمود آباد میں رات گئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

تازہ ترین

تازہ ترین

آپریشن
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے محمود آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رات گئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی وزیر بلدیات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ہوئی، محمود آباد میں غیر قانونی عمارت کی تعمیر سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، جس پر قانون حرکت میں آگیا۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن کے دوران ضلع شرقی پولیس اور ضلعی انتٖظامیہ نے بھی مدد کی جبکہ ایس بی سی اے حکام نے غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت کی کہ اگر ادارے کے کسی افسر کی غفلت یا ملی بھگت پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Related Posts