اسلام آباد میں قبضہ مافیا کیخلاف سیکورٹی اداروں کا آپریشن، 7 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Operation against land mafia in Islamabad, 7 accused arrested

اسلام آباد :بنی گالے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے سرغنہ سمیت 7افراد کو بھاری آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ، پولیس کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی پولیس آفیسر قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس سے قبل قبضہ مافیا کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کو روکنے کے لیے شہریوں نے بار ہا دفعہ پولیس کو درخواستیں دیں جن شہریوں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہے تھے انہوں نے متعدد مرتبہ آئی جی پولیس اسلام آباد سے قبضہ مافیا کو لگام ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

موضع بنی گالہ کے علاقے میں تمام متاثرین نے 23 جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد احتجاج کی کال دیتے ہوئے ہم آرمی چیف سے قبضہ مافیا سے جان چھڑوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بنی گالہ میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری

شہریوں نے قبضہ مافیا کے کارندوں کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس یہ کام بہت پہلے کر لیتی تو شاید قبضہ مافیا کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچ جاتیں۔

Related Posts