کوئٹہ: کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا، سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد جاوید، فیض، علی اکبر اور چنگیز شامل ہیں، شہدا کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد سول ہسپتال سے پولیس لائن منتقل کردیا گیا۔
فرانس میں دھماکے سے دو رہائشی عمارتیں زمین بوس
ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، زخمی پولیس اہلکار کا نام فضل الرحمان ہے جسے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے، آپریشن میں انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے قندھاری بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








