لاہور میں کالعدم سیاسی و مذہبی تنظیم ٹی ایل پی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تحریکِ لبیک پاکستان کے سیاسی رہنما یتیم خانہ مرکز میں اسلام آباد میں دھرنے کی تیاری کررہے تھے کیونکہ ٹی ایل پی 20 اپریل کو ہر صورت وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دے چکی ہے۔
اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ٹی ایل پی کے کارکنان دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لاہور سے نکلنے کی تیاریوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
صورتحال کشیدہ ہے۔ ٹی ایل پی کے کارکنان اور سرکردہ رہنماؤں سمیت متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
تحریکِ لبیک کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانے سے روکنا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے گزشتہ ملک گیر احتجاج کے دوران بھی عوامی املاک اور سرکاری جائیدادوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








