ایران پر حملوں کے بعد بھی پاک افغان کشیدگی عروج پر ہے، طالبان کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادیے، جس کے دوران متعدد افغان فوجی مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی کارروائیوں میں افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی جانب سے افغانستان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








