خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 24 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 24 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 14 خارجی ہلاک ہوئے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خیبر میں بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ہر صورت میں خاتمہ ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








