کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف اقتدار چاہیئے ان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے،اپوزیشن کیلئے جمہوریت صرف میثاق کرپشن کو عزت دو ہے،اپوزیشن کی عدم اعتماد سیاست میں غلاظت پھیلانے والوں کی دکانیں بند ہونے کا نتیجہ ہے، کرپشن کے بازار بند ہونے سے اپوزیشن بیروزگار ہوچکی ہے۔
خرم شیرزمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کا غبار اپوزیشن مختلف حرکات سے نکال رہی ہے اپنی ڈالر کرنسی بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔
اپوزیشن نے جمہوریت، اخلاقیات اور اپنے نظریات کا خودجنازہ نکال دیا ہے، یہ تھری ایڈیٹس ریاست کو کمزور سمجھنا چھوڑدیں لگاتار ملک کی ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی خبریں اِن سے ہضم کرنا مشکل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا پڑھا لکھا طبقہ، باشعور نوجوان عمران خان کے ساتھ ہے ا نتشار کی سیاست نے اپوزیشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، خرم شیرزمان نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
عمران خان کو بڑا جھٹکا، علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات،کیا ڈیل ہوگئی ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








