کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مخلوط صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ، موجودہ عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” حکومت بلوچستان صحت کارڈ، پانی ،تعلیم ، صحت و دیگر منصوبوں کے ذریعے بلوچستان عوام کی پر خرچ کررہی ہے۔”
The works and progress done in three years by this coalition government is not being digested.
And the current budget made is making them to worry more.
Thats why on their calls, not cameon roads and highways
We are spending on the people of Balochistant pic.twitter.com/OHiGmanLyv
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) June 21, 2021
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحت کارڈ،بی آر سی ،ڈگری کالجز،گرلز اور بوائز اسکولز، بڑی سڑکیں ، سپورٹس کمپلیکسز، کینسر ، کارڈیک اسپتال ، فٹ سال ، ڈیمز ، پانی کی اسکیمز ، بورڈنگ اسکولز، سریاب ، نواں کلی میں وومن سینٹرز، قلعہ سیف اللہ بادینی روڈاور بہت کچھ کیا صرف ہماری جماعت کیلئے یا پھر پورے بلوچستان کیلئے ہیں۔
Is health card,BRC,degree colleges girls/biys,schools, major roads,sports complexes, cancer_cardiac and hospitals, Futsaals,Daams,water schemes,boarding schools, saryaab,nawa killi,women center,Q-saifullah badini road and many more..Are they for Balochistan or just our jamaat. pic.twitter.com/t7RPjZAJBM
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) June 21, 2021
انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت نے تین سالوں میں جو کام کیا اور جن ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت ہوئی وہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ، موجودہ عوام دوست بجٹ کی وجہ سے اپوزیشن کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کا تقدس اور وقار کو کسٹوڈین کے ذریعے پامال نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کو نیب بنانے سے کاروباری شخصیات ہراساں ہوں گیں، مفتاح اسماعیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








