اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کرپشن کیس میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار

کوٹری: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت میں پہنچے تھے، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اپنے خلاف درج جعلسازی اوردھوکہ دہی کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جامشورو پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔رانا ثناء اللہ

حلیم عادل شیخ اور پانچ دیگرافراد کے خلاف تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ میں 63 ایکڑ اراضی جعل سازی سے نام کرانے اور اس پر زرعی بینک سے قرضہ لینے کامقدمہ درج ہے۔ حلیم عادل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرکل آفیسر ذیشان حیدر نے طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ اس مقدمے میں صوبائی انسداد بدعنوانی عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

Related Posts