پیمرا کو اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

پیمرا کو اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم
پیمرا کو اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے آروائی نیوز کو شوکاز نوٹس پر حکم امتناع کیخلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کہا کوئی کیبل آپریٹرز فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتا تو چیئرمین پیمرا اس کیخلاف کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ منصور محمود سے ملاقات

جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے کاغذی کارروائی کافی نہیں، چیئرمین پیمراکو قواعد، عدالتی احکامات کے تحت کارروائی کرنا چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا کے پاس وسیع اختیارات ہیں، انہیں استعمال کیا جائے، پیمرا افسر فون کریں تو کیبل آپریٹرز کیسے نشریات روک سکتے ہیں۔

وکیل پیمرا نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا نوٹس معطل کیا جائے اور کم از کم ان کی کل حاضری سے استثنیٰ دے دیا جائے۔

جس پر وکیل ایان میمن نے کہا کہ چیئرمین پیمرا فیصلے پر عمل کرادیتے ہیں تو توہین عدالت درخواست واپس لیں گے۔

Related Posts