اسلام آباد:پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کا بڑا فیصلہ، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، رکن وصوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔
عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں سکیڈ کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 22 جون کو منعقد کی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








