آرفن: فرسٹ کل-فلم آن لائن کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آرفن: فرسٹ کل-فلم آن لائن کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟
آرفن: فرسٹ کل-فلم آن لائن کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟

آرفن: فرسٹ کِل جو کہ 2009 کی فلم کا سیکوئل ہے حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم چند ایک کو چھوڑ کر کئی ممالک میں سینما گھروں کی زینت بنی اور پاکستان بھی ان میں سے ایک تھا۔

‘آرفن: فرسٹ کِل’ کی کہانی ایستھر کے گرد گھومتی ہے جوامیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور امریکہ جانے سے پہلے ایک نفسیاتی ادارے سے فرار ہوجاتی ہے۔

فلم کی کہانی

اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک 31 سالہ مریضہ لینا نے کنیکٹی کٹ کی گمشدہ لڑکی کی شناخت چرائی۔

فلم میں اسٹیلز نے ٹریسیا کولمین کا کردار ادا کیا، جو ایسٹر کی امیر پیدائشی ماں اور لینا کا بدترین خواب ہے، جو اپنا ایک بہت بڑا راز چھپا رہی ہے۔

کاسٹ

ولیم برینٹ بیل (دی بوائے) کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ازابیل فوہرمین نے اصل فلم سے اپنے کردار کو دوبارہ پیش کیا، جبکہ جولیا اسٹائلز، روسف سدرلینڈ، میتھیو فنلان، ہیرو کناگاوا، جیڈ مائیکل، اور سمانتھا واکس نے معاون کردار اداکیے۔

کیا یہ فلم نیٹ فلکس پر ہے؟

اگر کوئی اِس فلم کو نیٹ فلکس پر دیکھنے کا ارادہ رکھتاہے تو اُس کیلئے ایک بُری خبر ہے کہ یہ فلم نیٹ فلکس پر نہیں بلکہ پیرا ماؤنٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

اس فلم کو آن لائن کہاں پر دیکھا جاسکتا ہے؟

آرفن پیراماؤنٹ پکرز کی اسٹریمنگ سروس پیراماؤنٹ +پر آن لائن دیکھی جاسکتی ہے۔

Related Posts