کچھ ہی عرصے میں مقبولیت کی بلندیوں کے چھونے والے ڈرامے ” چپکے چپکے ” کے کردار عثمان خالد بٹ نے ڈرامے کے اگلے سیزن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
ڈرامہ چپکے چپکے میں فیضی بھائی کا کردار ادا کرنے ولے عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دی ہے۔
بلو ماہی اسٹار نے لکھا ہے کہ ” بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ چپکے چپکے کے دوسرے سیزن پر کام ہوریا ہے یا نہیں ؟ ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” اگر چینل مالکان کو مصنف کے دوسرے سیزن کے لیے لکھی گئی اسٹوری پسند آئی تو پھر بطور فنکار ہمیں جان سکیں گے کہ کچھ ہورہا ہے۔”

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








