کراچی: آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مشہور اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کی خبروں پر پھٹ پڑیں
شرمین عبید چنائے نے حلیمہ سلمان کو پاکستانی فنکاروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ترک اداکارہ اسرا بلیگچ المعروف حلیمہ سلطان نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی اور اسے ”پھولوں کا شہر“ قرار دیاتھا۔
THE CITY OF FLOWERS
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 19, 2021
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے اسرا بلگیچ کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بالکل یہی بات لکھی تھی ”پھولوں کا شہر“۔جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اسرا بلگیچ رواں سال پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنیں گی اور پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








