بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت 10لاکھ سے زائدبچوں کا اندراج

تازہ ترین

تازہ ترین

بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت10لاکھ زائدبچو ں کا اندراج
بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت10لاکھ زائدبچو ں کا اندراج

اسلام آباد: بے نظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام کے تحت 18لاکھ بچوں کا اندراج کیا گیا، مئی سے اکتوبر 2022تک 15ارب روپے بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہونے والے بچوں میں تقسیم کئے گئے۔

یہ پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

ایک سرکاری ذرائع کے مطابق، پروگرام کے آغاز سے لے کراب تک 10.5 ملین بچوں کو بینظیر تعلیم وظائف پروگرام کے تحت اندراج کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے شروع کیا گیا تھا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے گھرانوں کے بہت سے بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

جولائی 2021 سے، پروگرام کا دائرہ کار پرائمری سے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، اور فی الحال یہ پورے ملک میں کام کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مئی سے اکتوبر 2022 تک بے نظیر کفالت پروگرام کے مستحقین میں تقریباً49.84 بلین روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعدادگزشتہ 6ماہ کے دوران 7.2 ملین سے بڑھ کر 8.5 ملین ہو گئی ہے۔

Related Posts