کورونا کیسز میں اضافہ، آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا بڑھ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کیسز میں اضافہ، آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا بڑھ گئیں
کورونا کیسز میں اضافہ، آکسیجن سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا بڑھ گئیں

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ملک بھر میں سلنڈرز کی قیمتیں 3 گنا بڑھا دی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی نئے، پرانے آکسیجن سلینڈرز اور آکسیجن گیس کے فروخت کنندگان نے بھی مافیا بن کر لوٹ مار کا بازار گرم کردیاہے۔

سلنڈر مافیا کے اسٹاک ہولڈرز نے آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں 3 گنا بڑھا کرکورونا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جینا مشکل اور مرنے کو آسان بنا دیا ہے۔

ایک سروے کے دوران سرجیکل مصنوعات کے ڈسٹری بیوٹرز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل 60 سی ایف ٹی کا حامل فی سلینڈر کی قیمت 4500 روپے تھی جو اب بڑھ کر 20000 روپے تا 21000 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

جب کہ 120 سی ایف ٹی کے حامل آکسیجن سلنڈرکی قیمت 8ہزارسے بڑھ کر28ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح 240 سی ایف ٹی کا حامل سلنڈر کی قیمت 12 ہزار سے بڑھ کر35 ہزار ہوگئی ہے۔

Related Posts