اسلام آباد: پاکستان ائیر فورس نے ملکی تاریخ میں 27 فروری کو ایک ناقابلِ فراموش دن قرار دیا جبکہ گزشتہ برس اسی روز فضائیہ کے جوانوں نے دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا جبکہ پاک فضایئہ نے اس حوالے سے پرومو جاری کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسی روز دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کرکے اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاک فضائیہ نے دن کی مناسبت سے نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایوی ایشن آرٹس کی نمائش منعقد کی ہے۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ایوی ایشن آرٹس نمائش میں نوجوان فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ حسینی کے فن پارے بھی شامل ہیں۔
قومی فضائیہ کی جانب سے شروع ہونے والی یہ نمائش عوام کے لیے 28 اور 29 فروری کو کھلی رہے گی جس کے حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک پرومو بھی جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صحافی انور لودھی نےگزشتہ برس نومبر کے دوران ابھی نندن کی ڈمی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ بھی تھمانا چاہئے تھا۔
مزید پڑھیں: ابھی نندن کی ڈمی فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








