دردناک مناظر، خوفناک چیخ و پکار! ماں اور شیر خوار بچی سمیت 21 جانیں حادثے کی نذر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ دل دہلا دینے والا حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں چیویلّہ منڈل کے مرزا گوڑہ کے قریب پیش آیا جہاں حیدرآباد-بیجاپور روڈ پر تانڈور ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

حادثے کے دوران ٹرک پر لدے ہوئے بھاری بھرکم کنکریٹ مسافر بس پر جا گرے جس کے باعث متعدد افراد بھاری پھتروں کے نیچے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو رضاکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور بھاری مشینوں کی مدد سے دبے ہوئے مسافروں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور اس کی 15 ماہ کی بیٹی بھی شامل ہیں، موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ ماں اور بچی کی لاشیں دیکھ کر ہر ایک کی آنکھ اشکبار ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر حیدرآباد منتقل کرکے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے متعلقہ وزراء اور دیگر سرکاری حکام کو بھی امدادی کاموں کی نگرانی کرنے، اور ایمرجنسی طبی امداد و ایمبولینسز کو فوری حرکت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

Related Posts