پاک چین تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے مزید مضبوط ہو رہے ہیں، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک چین تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے مزید مضبوط ہو رہے ہیں، آرمی چیف
پاک چین تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے مزید مضبوط ہو رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے مابین باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے بہت اہم ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے یہ بات جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 94ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف اس اہم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چینی سفیر، دفاعی اتاشی، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے دفاع، سیکیورٹی اور نیشن بلڈنگ میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی قیادت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ ماضی اور حال میں درپیش ہر چیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک چین سٹریٹیجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔

چین کے دفاعی اتاشی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مفادات، جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کیلئے متحد ہیں۔پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست، اسٹریٹیجک پارٹر اور آہنی بھائی ہیں۔ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی ایس پی آر کا میجر محمد اکرم شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پر استقبالیہ دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر ژی جن پنگ کے بیان کو بھی دہرایا۔ چین کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کو پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات کا اہم ستون قرار دیا تھا۔

Related Posts