راولپنڈی: پاکستان کی نڈر اور بہادر پاک فوج نے ایک اور بین الاقوامی مقابلے میں بہترین کارکردگی پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک ہونے والے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں پاک آرمی نے طلائی تمغہ جیت لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی مہارتوں، پھرتی اور ذہنی چستی کی جانچ کرنا تھا۔نیپال میں ہونے والے مقابلے کراس کنٹری دوڑ، سائیکلنگ اور رافٹنگ پر مشتمل تھے۔
بین الاقوامی مہم جوئی کے ان مقابلوں میں 20 ٹیمیں شریک ہوئیں،پاکستان آرمی کی ٹیم نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔