پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوئیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوئیں؟
پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوئیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کل احمد آباد میں میچ ہوگا۔

ٹیم میٹنگ میں بات چیت ہوئی کہ وننگ کمبی نیشن میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت نہیں، پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔

ورلڈکپ2023: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Related Posts