انڈیا کیخلاف کامیاب حملوں پر پاک مسلم الائنس کی شاندار ریلی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پی ایم اے

 پاک مسلم الائنس دیوان کے زیر اہتمام چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان کی قیادت میں آج ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام، نوجوان، بزرگ، یوتھ ونگ، مدر ونگ، پبلک ایڈ کمیٹی سمیت تمام شعبوں کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار تھا۔

ریلی کے شرکاء نے “پاک فوج زندہ باد”، “بھارت مردہ باد”، “بچو دیوان قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں” کے فلک شگاف نعرے لگائے، فضا حب الوطنی کے نعروں سے گونجتی رہی اور بھارتی عزائم کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، یہ محض وارننگ ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ حماقت کی تو نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 3 دن سے بھارت کی جارحیت کو برداشت کیا اور دفاع میں جواب دیا، پاکستان ایئرفورس نے تاریخ رقم کی ہے اور بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں۔  بھارت کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے واضح کہا تھا جب ہم جواب دینگے تو دنیا دیکھے گی اور اس کی گونج پوری دنیا سنے گی، آج الحمد للہ دنیا نے دیکھ بھی لیا اور حملے کی گونج بھی سنی اور بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔

ریلی کے اختتام پر نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج، ایئر چیف، آرمی چیف اور وزیر اعظم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواجِ پاکستان تنہا نہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

Related Posts