پاک بحریہ میں نئے کمیشن ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کی بندرگاہ لاموٹ کا دورہ کیا۔
بندرگاہ آمد پر کوالالمپور میں پاکستانی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کموڈور ناصر محمود اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے ملٹری بینڈ نے استقبالیہ دُھنیں بجائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عراقی بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پی این ایس تیمور کا دورہ ہاربر اور سمندری دو مراحل پر مشتمل تھا۔ ہاربر مرحلے میں عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جبکہ سمندری مرحلے میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے بحری مشق MALPAK-IV کا انعقاد کیا گیا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس تیمور کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن یاسر طاہر نے رائل ملائیشین نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر آف کے ڈی سلطان ادریس اول سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے ملائیشیا کے عوام اور بالخصوص ملائیشین بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








