راولپنڈی:ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کی وجہ سے جڑواں شہروں کے رہائشی انتہائی اذیت کا شکار ہیں،سخت سیکورٹی کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی۔
ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد سرینا ہوٹل میں قیام پذیر ہے،ٹیم کو جب پرٹیکس کے لیے اسٹیڈیم لایا جاتا ہے تو جڑواں شہروں میں تقریبا دو گھنٹے قبل تمام ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا جاتا ہے،جس کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
ا سکول کالجز یونیورسٹی جانے والے طلبہ و طالبات اور دفاتر جانے والے افراد اکثر اوقات لیٹ ہو جاتے ہیں،ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چار فروری سے کھیلا جائے گا،جبکہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر پرٹیکس کے لیے گراؤنڈ میں آتی ہے۔
جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنے گھروں میں اس دوران نہیں جا سکتے،ہمیں اس وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اسٹیڈیم سے قریبی 7 آبادیاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
سیکورٹی کے نام پر انتہائی سختی کی جاتی ہے یہاں تک کہ گھروں میں بیمار مریضوں کو باہر نہیں آنے دیا جاتا،اس دوران اکثر مریض دم توڑ جاتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ساری دنیا میں کرکٹ کے میچز ہوتے ہیں لیکن اس طرح وہاں نہیں کیا جاتا جیسے یہاں تنگکیا جاتا ہے۔
جو لوگ اسٹیڈیم کے قریب رہائش پذیر ہیں ان کو اس طرح گھروں میں بند نہیں کیا جاتا، جب سے ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم اسلام آباد آئی ہے ہمارے اسٹیڈیم کے تمام شاپس اور ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے ہیں ہمارے بزنس مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ہم لوگ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے ہیں۔
جڑواں شہر وں کی انتظامیہ کو چاہئے کہ کم ازکم جو اس علاقے کے رہائشی ہیں،ان کے لئے کوئی نہ کوئی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،جس کے تحت ہم لوگ آزادانہ گھروں سے باہر آ جا سکے کیا اور اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دے سکیں۔