نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کی طرف سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کی طرف سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ
نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے شائقین کی طرف سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ون ڈے کرکٹ سیریز میں شائقین عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔پہلے ون ڈے میچ کو براہِ راست دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت انتہائی سستی کا شکار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے باوجود عوام میں کرکٹ کے جنون کو فروغ دینے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو میدان میں آنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے چھٹی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کااعزازاپنے نام کرلیا

کپتان سرفراز احمد نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کی ہمت بڑھانے کے لیے جوق در جوق اسٹیڈیم کی طرف آئیں اور مل کر میچ دیکھیں جبکہ ایک طویل عرصے کے بعد کسی غیر ملکی ٹیم نے کھیل کے لیے پاکستان کا رُخ کیا ہے۔

Image result for Pak sri lanka odi

نیشنل اسٹیڈیم میں 32000 سے زائد نشستیں ہیں جن کے لیے ٹکٹس کی فروخت کورئیر سروس کی مقرر کردہ شاخوں پر جاری ہے تاہم خریداروں نے انتہائی کم تعداد میں ٹکٹس خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا سے میچ اس بار میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے کیونکہ بطور نائب کپتان میں پہلی بار اس میچ میں شرکت کروں گا۔ ملک بھر کے شائقین سے درخواست ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم آئیں اور دونوں ممالک کے کھیل کا لطف اٹھائیں۔

اس کے علاوہ لیگ اسپنر شاداب خان، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سمیت تمام کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں اور پی سی بی حکام نے عوام سے اسٹیڈیم آ کر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی  کی درخواست کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کہہ چکے ہیں کہ  سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، 13 سال بعد ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کے راستے کھلیں گے، سری لنکا کی آمد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم کی آمد سے عالمی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے،چیئرمین پی سی بی

Related Posts