ورلڈکپ: جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شاداب انجری کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈکپ: جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شاداب انجری کا شکار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان نے ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیاہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، بال پھنکتے ہوئے اُن کا سر زمین پر لگا۔

ورلڈکپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف

آل راؤنڈر شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن ان کے سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی اس لیے پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل نے شاداب کی جگہ اسامہ میر کی خدمات حاصل کرلیں۔ میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Related Posts