راولپنڈی ٹیسٹ، بارش اور خراب روشنی کے سبب دوسرا روز متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

pak vs sri rain
راولپنڈی ٹیسٹ ، بارش اور خراب روشنی کے سبب دوسرا روز متاثر

راولپنڈی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

بارش کے باعث میچ دس بجکر 22منٹ پر روک دیا گیا تاہم میچ بارش کی وجہ سے 3 گھنٹے 18 منٹ کے وقفے کے بعد ایک بج کر 40 منٹ پر دوبارہ شروع ہو ا۔سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ میں ایک وکٹ پر 61 رنز کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان محفوظ ملک ہے ، اگر کسی کو ا عتراض ہے تو آگاہ کریں، احسان مانی

ڈک ویلا نے 4 چوکوں کے ساتھ 33رنز بنائے اور چھٹی وکٹ پر ڈی سلوا کے ساتھ 67رنز جوڑے۔دوسرے روز پہلی اننگز میں سری لنکا کے مجموعی سکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز پر روشنی کم ہونے پر امپائرز نے میچ روک دیا اور روشنی بہتر نا ہونے پر کھیل ختم کردیا گیا ۔

میچ کے دوسرے دن صرف 18.2 اورز کھیلے جا سکے ،دوسرے دن سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے ،دوسرے دن آوٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈک ویلا تھے جو شاہین آفریدی شکار بنے۔اس سے قبل میچ کے پہلے روز صرف 68.1 اوورز کھیلے گئے تھے۔

Related Posts