پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی، امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی، امریکا
پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی، امریکا

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان تک رسائی دینے کے لیے اپنی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع برائے انڈو پیسفیک افیئرز ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران اس بات کا دعویٰ کیا کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

ڈیوڈ ایف ہیلوے کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان اہم رول ادا کررہا ہے، اس لیے امریکا خطے بالخصوص افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے گا۔

واشنگٹن میں سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں اپنی افواج کی موجودگی کو آسان بنانے کے لیے امریکا کو ہمیشہ اوور فلائٹ اور زمینی رسائی کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 11 ستمبر تک غیرملکی فوج کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ان دنوں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، افغان طالبان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے، جس کے باعث بہت زیادہ جانی نقصان ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: بحرین نے پاکستان،بھارت،سری لنکا اوربنگلہ دیش کے مسافروں کا داخلہ بند کردیا

Related Posts