پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا اور بیانیے کے میدان میں ایک کامیاب پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس بار بھارت کا مشہور نیوز چینل ریپبلک ٹی وی بھی اسی زبان میں بات کرنے لگا ہے جو پاکستان میں شدت پسندوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
بھارتی نیوز چینل ریپبلک نے بھی افغان طالبان کو فتنہ الخوارج قرار دے دیا،ٹی وی چینل نے اپنے بریکنگ کے ڈبے میں واضح طور پر لکھا کہ طالبان اور فتنہ الخوارج نے پاکستان پر حملہ کردیا تاہم چینل انتظامیہ کی لاعلمی کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں بھارتی حامی دہشتگردوں کو فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے۔
بھارتی چینل نے افغان شدت پسندوں کو فتنہ الخوارج کہہ کر پکارا جو کہ ایک مذہبی اصطلاح ہے اور عموماً ان دہشتگرد گروہوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو دین کا نام لے کر مسلمانوں اور ریاست کے خلاف بغاوت کرتے ہیں۔
یہ ایک دلچسپ پہلو ہے کیونکہ بھارت کا میڈیا جو عمومی طور پر پاکستان کے موقف سے اختلاف کرتا ہے اب اسی مؤقف کی زبان بولنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ معروف سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ “آپ سب کی سوشل میڈیا پر محنت رنگ لا رہی ہے،کیونکہ اب بھارتی میڈیا بھی ‘فتنہ الخوارج’ جیسی اصطلاح استعمال کر رہا ہے۔
شاباش پاکستان کے نوجوانوں! 👏👏
آپ کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں۔ آپ سب نے سوشل میڈیا پر اس لفظ کا اتنا اچھا استعمال کیا ہے کہ اب بھارتی میڈیا بھی فتنہ الخوارج کو فتنہ الخوارج لکھنا شروع ہوگیا۔ pic.twitter.com/Sz1nb2mFVY
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) October 12, 2025
سوشل میڈیا پر اس پر خوب تبصرے ہو رہے ہیں اور کچھ صارفین نے مذاقاً لکھا کہ پاکستان کی معلوماتی جنگ (Information Warfare) اتنی کامیاب ہو گئی ہے کہ اب بھارت بھی وہی اصطلاحات اپنا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








