پاکستان اور افغانستان کا باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے افغان دار الحکومت کابل کے اسٹار پیلس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مثبت اور اچھے تعلقات کو عوام اور خطے کے مفاد میں اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی میں رشتے سے انکار پر اہلِ خانہ نے بیٹی کو قتل کردیا، لاش ڈیڑھ سال بعد برآمد

فریقین کے درمیان مذاکرات کے دوران افغان وزیر خارجہ نے پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی، دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ نے ٹاپی منصوبہ، ٹاپ ریلوے لائن اور دیگر بڑے منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی، انہوں نے دنیا سے سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی اور سلامتی کے حوالے سے طالبان حکومت کے موقف کی وضاحت کی۔
اس موقع پر پاکستانی وفد نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک، سفری راستوں اور ویزوں کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے تعاون کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو مسلم پڑوسی ممالک ہیں اور ان میں ثقافتی مشترکات بھی ہیں، اس لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

Related Posts