اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دوسرے جائزہ مشن کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور آئی ایم ایف مشن برائے پاکستان کے چیف نے مذاکرات کی سربراہی کی جس میں مختلف معاملات پر اتفاق کیا گیا جس کے مطابق منی بجٹ نہیں آئے گا۔
مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ رواں سال جون تک ٹیکسز میں اضافہ اور ٹیکس ہدف میں کمی نہیں ہوگی اور ٹیکس ہدف کے حصول میں بھرپور کوششیں ہوں گی جبکہ آمدن بڑھانے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی اور اس میں 400 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نجکاری کے روڈ میپ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن میں 400 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا، مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ سیلز ٹیکس کا ریٹ 18 فیصد نہیں ہوگا، اس کی شرح 17 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے پالیسی مذاکرات: آئی ایم ایف حکومتی کارکردگی سے نالاں نظر آنے لگا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








