اسلام آباد:پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ جلد طے پائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پاکستان کو معاہدے کے نتیجے میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، چھٹے اور ساتویں جائزہ کی دو اقساط ملیں گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایم ای ایف پی جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
ایم ای ایف پی کا جائزہ مکمل ہوتے ہی معاہدہ طے پا جائے گا، معاہدہ طے پا جانے کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے اثاثہ جات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








