راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے حوالے سے متنازعہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو کمزوری نہ سمجھے۔
ٹوئٹر پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر طاقت کے زور پر جنگ بندی سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن ہے،پاکستان نے ایل او سی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے لیے مذاکرات میں جنگ بندی پراتفاق کیا کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔
Indian COAS claiming LOC ceasefire holding because they negotiated from position of strength,is clearly misleading. It was agreed only due to Pak’s concerns 4 safety of ppl of Kashmir living on both sides of LOC. No side should misconstrue it as their strength or other’s weakness
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 4, 2022
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت لائن آف کنٹرول پر اس وقت حالات پرامن ہیں جبکہ سال 2021میں پاکستان میں سرحد پار سے ہونے والے 23حملوں میں16افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








