بھارت کو ہر طرف سے شکست، پاکستان نے جاسوس ڈرون بھی مار گرایا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Army shoots down Indian drone in Barnala Sector
SAMMA NEWS

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان آرمی نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر برنالہ سیکٹر میں مار گرایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون ممکنہ طور پر نگرانی کے مشن پر تھا جسے پاکستانی افواج نے فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق اس کارروائی کو بھارتی جارحیت کے خلاف ایک واضح انتباہ قرار دیا جا رہا ہے، جو یہ باور کراتا ہے کہ پاکستان اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

اس واقعے سے قبل پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے ایک رافیل اور ایک مبینہ طور پر ایس یو 30 بھارت کے بھٹنڈہ اور اکھنور کے علاقوں میں نشانہ بنائے گئے۔

یہ کارروائیاں دونوں جوہری ممالک کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے تناظر میں عمل میں آئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تیز رفتار اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پلوامہ حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف سرگرم ہیں اور بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

Related Posts