اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے کیانی سیکٹر پہ بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپوراورمؤثر جواب دیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، شہید سپاہی امتیاز علی کا تعلق ضلع نوشہرہ کے گاؤں پبی سے تھا۔