آکلینڈ :ایڈن پارک میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،بابر اعظم کی انجری کے سبب پاکستان کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی ہے اور ہم ایک بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی ہے، بابر اعظم کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن ہم نے کیویز کو قابو کرنے کیلئے پوری تیاری کی ہے ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہمیں پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھی ہے اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، اسداللہ شفیق، حیدر علی،محمد حفیظ، خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔