پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔
دسبمر 2023 میں Visual Capitalist کے مرتب کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ دُنیا بھر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی یعنی محض 2.82 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 794 روپے بنتے ہیں۔
موقر معاصر ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں اعداد و شمار کی مدد سے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے بعد جن ممالک میں نیٹ فلکس کا ماہانہ پیکج سستا ہے وہ یہ ممالک ہیں جن میں ترکیہ 3.38 ڈالر، ارجنٹائن 3.57 ڈالر، مصر 3.88 ڈالر اور نائیجیریا 4.88 ڈالر کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالر ہے، اس کے علاوہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور ریاستہائے متحدہ میں نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 16.46 ڈالر سے 15.49 ڈالر تک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









