ایران اسرائیل کشیدگی پر پاکستان کا تشویش کا اظہار، فریقین کیلئے پیغام جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan calls for restraint, moving towards de-escalation in Middle East
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت کو گہری نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے “خطے میں کشیدگی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2 اپریل کو شام میں ایرانی قونصلر کے دفتر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خطے میں کشیدگی کی طرف اشارہ کیا تھا۔

دفتر خارجہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری اور سفارتی چینلز اس چیلنج سے نمٹنے میں ناکام رہے اور کشیدگی کو “سفارت کاری کی خرابی” اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی قرار دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج کی پیش رفت خطے میں سنگین خطرات کا سبب بن سکتی ہے، دفتر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ حالات کو مستحکم کرنا اور امن بحال کرنا اب انتہائی ضروری ہے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کی طرف بڑھیں۔

Related Posts