پاکستان برآمدات میں اضافے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔رضا باقر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان برآمدات میں اضافے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔رضا باقر
پاکستان برآمدات میں اضافے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔رضا باقر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان برآمدات میں اضافے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، ماضی میں اس صلاحیت سے خاطر خواہ استفادہ حاصل نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے سروس لانگ مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ مرکزی بینک قیمت و مالی استحکام اور نمو کا ویژن رکھتا ہے جبکہ کورونا کے باعث کاروباری طبقہ خوف و ہراس کا شکار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں گندم کا بحران،بھارت سب سے سستا آپشن ہے،میاں زاہدحسین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب کی پاکستانی برادری میں کامیاب رہا۔رضا باقر

کورونا کے خلاف اسٹیٹ بینک کی حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے ٹف اسکیم دی جس کے ذریعے 435 ارب روپے کے قرضے منظور کیے گئے ہیں۔ سروس لانگ مارچ کا قرض بھی ٹف اسکیم کا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ سروس لانگ مارچ کے تحت ٹف اسکیم سے قرض لے کر برآمدات کا منصوبہ لگایا گیا جس سے پاکستان کی برآمدات کو فرو غ ملے گا۔ سروس لانگ مارچ پاکستان کو عالمی ویلیو چین کا حصہ بنانے کی اچھی مثال قرار دی جاسکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر رضا باقر نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بے حد کامیاب رہا اور دیگر ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اکاؤنٹس سعودی عرب والوں نے کھلوائے۔

Related Posts