ڈاؤلینس کو پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں پائیدار کاروباری حکمتِ عملی پر ‘کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ’ سے نوازا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کلائمیٹ کانفرنس
کلائمیٹ کانفرنس کراچی، فوٹو ایم ایم

پاکستان کی معروف گھریلو آلات بنانے والی کمپنی اور عالمی بیکو گروپ کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 میں ‘کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈاؤلینس کے جامع نقطہ نظر اور پائیدار کاروباری طریقوں کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اس سال کی کانفرنس کا موضوع “ماحولیاتی رفتار میں تیزی: فیصلہ کن دہائی میں وعدوں سے مسابقتی برتری تک” تھا، جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے موسمیاتی اقدامات کوعملی طورپر مسابقتی فوائد میں تبدیل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان جیسے ملک کے لیے، جہاں موسمیاتی اثرات کے باعث ہر سال جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد نقصان ہوتا ہے، یہ مسئلہ اب صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ ایک سنگین معاشی اور کاروباری چیلنج بن چکا ہے، جس کے لیے صنعتوں کو فوری اور مؤثر قیادت دکھانا ہوگی۔

ڈاؤلینس محض اپنی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ دائرۂ کار وسیع کرتے ہوئے سپلائرز اور کمیونٹیز کے ساتھ مل کر نظامی تبدیلی کے لیے کام کر رہا ہے۔ کلائمیٹ ایکشن ایوارڈ، توانائی کی بچت، ذمہ دارانہ مینوفیکچرنگ، اور پائیدار پروڈکٹ ڈیزائن کے شعبوں میں ڈاؤلینس کے جامع نقطہ نظر کو تسلیم کرتا ہے۔

اپنے آپریشنز کے علاوہ یہ ایوارڈ سپلائرز، کمیونٹیز، اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر نظامی تبدیلی کے لیے ڈاؤلینس کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہتا ہے، جسے شفاف، عالمی معیار کی رپورٹنگ اور فعال موسمیاتی وکالت کی حمایت حاصل ہے۔

ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈاؤلینس میں موسمیاتی اقدام محض ایک اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ پاکستان کے لیے طویل المدتی قدر کی تخلیق سے جڑا ایک اسٹریٹجک تقاضا ہے۔ یہ اعزاز ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، مگر ہم اسے منزل نہیں بلکہ ایک سنگِ میل سمجھتے ہیں۔

ہم 2030 تک SBTi سے منظور شدہ اخراج میں کمی کے اہداف اور 2050 تک نیٹ زیرو کے عزم کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہی کمپنیاں اور ممالک آگے بڑھیں گے جو تیزی سے خود کو ہم آہنگ کریں گے، سرمایہ کاری کو راغب کریں گے، روزگار پیدا کریں گے اور عالمی ویلیو چین میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ جس کے لیےصنعت کو قیادت کرنا ہوگی، انتظار نہیں۔

ڈاؤلینس کی ماحولیاتی حکمتِ عملی مضبوط گورننس اور اعلیٰ سطحی نگرانی کے تحت چلائی جا رہی ہے تاکہ ہر طویل المدتی فیصلے میں موسمیاتی پہلو شامل ہو۔ کمپنی اس وقت اپنے SBTi سے منظور شدہ اسکوپ 1، 2 اور 3 کے اخراج میں کمی کے اہداف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان کی کم کاربن معیشت کی طرف منتقلی میں ایک رہنما کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔

اپنے برانڈکے مقصد “Progress Today, Preserve Tomorrow” کے مطابق ڈاؤلینس اپنی ویلیو چین کے ہر حصے میں پائیداری کو ضم کر رہا ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ ماحولیاتی ذمہ داری اور کاروباری ترقی ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ ایک دوسرے کو مضبوط بنانے والے عناصر ہیں۔

Related Posts