پاکستان کی سویڈن میں تورات جلانے کی اجازت دینے کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے سویڈن میں توریت اور انجیل کی بےحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں سویڈن میں توریت اور انجیل کی بےحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ٹی ٹی پی کیخلاف ثبوت دے، کارروائی کریں گے، طالبان ترجمان

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب، مقدس ہستیوں اور کتابوں کے احترام کا حکم دیتا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے احترام پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات روکے جائیں۔

Related Posts