پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan condemns multiple missile, drone attacks on Saudi Arabia

اسلام آباد  : پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض، نجران اور جازان میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان میزائلوں اور ڈرون حملوں کیخلاف ہے اور معصوم انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بننے والے حملوں کو روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت خطے کا امن داؤ پر لگارہاہے، پاکستان کا سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں  میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts