پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan conducts successful flight test of Shaheen-III ballistic missile

راولپنڈی :پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب فلائٹ تجربہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آزمائشی پرواز کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ درست کرنا تھا۔

پاaک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا نے لانگ رینج میزائل کے تجربے کی تصدیق کردی

اس سے پہلے بھی میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو مثالی کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

Related Posts