قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹيم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا پہنچ گئی۔ قبل ازیں ٹیسٹ اسکواڈ بابراعظم کی قيادت ميں نجی فضائی کمپنی کے ذریعے براستہ دبئی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو روانہ ہوا۔

قومی ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز سے پہلے پریکٹس میچ بھی طے ہے۔

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔

Related Posts