ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

pakistan australia semi final

دبئی:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت ورلڈ کپ سے باہر

قومی ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ 2 میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آسکتی ہے اور یقینا پاکستان آج کا میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر آجائے گا، قومی ٹیم پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 11 نومبر کو ہوگا۔

Related Posts