پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ اگر اے سی سی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایشیا کپ کے متعلق بھارتی فیصلے کا ردعمل، پاکستان کا ورلڈکپ 2023 میں شرکت نہ کرنے پر غور
ذرائع کے مطابق پاکستان بی سی سی آئی کے فیصلے کے جواب میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کرے گا۔
خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








