پاکستان نے بنگلادیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
شیر بنگلادیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 23.3 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لٹن داس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، توحید ریدوئے نے 28 رنز بنائے، عفیف حسین 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور معاذ صداقت نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کپتان شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔
معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، سلمان علی آغا 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز بنائے، شامل حسین 6، حسین طلعت، 9، عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو، مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس میچ میں میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








