پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف
پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط پوری کردی ، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہوجاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی کوششیں کامیاب،تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

دوسری جانب ذرائع کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

Related Posts