انڈر 19ایشیاکپ کا فائنل، سمیرمنہاس کے 172رنز، پاکستان کا بھارت کو 348رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

سمیر
(فوٹو: آن لائن)

انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے بیٹر سمیر منہاس نے 172رنز کی شاندار اننگ کھیل کر پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ قومی انڈر 19ٹیم نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 348رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیتنے والی حریف ٹیم بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 347رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے سمیر منہاس نے 17چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 172رنز کی اننگ کھیلی اور اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ احمد حسین 56، عثمان خان 35 جبکہ کپتان فرحان یوسف 19رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کے دپیش دیوندرن نے قومی ٹیم کے 3 جبکہ ہینل پٹیل اور کھیلان پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کی وکٹس لیں۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹس سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تیار ہے۔ فائٹ کرے گا اور کوشش ہوگی کہ ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹیں۔ ماضی میں پاکستان نے 2 بار انڈر 19ورلڈ کپ جیتا تاہم انڈر 19ایشیا کپ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہے۔

Related Posts